کُفر کیا ہے؟ اور کُفر کرنے والوں کا انجام

 

 کُفر کیا ہے؟ 


کفر سے مراد ہے انکار کرنا۔
اصطلاحی معنوں میں کفر سے مراد اللہ کا انکار، اسکی ذات ،صفات اور صفات کے تقاضوں سے انکار کرنا ہے۔

کفر کا مفہوم بے حد وسیع ہے اور اسکی مختلف صورتیں ہیں۔

پہلی صورت 

کفر کرنے والا سب سے پہلے اللہ کی واحدانیت سے انکار کرتا ہے
وہ اللہ کو ایک ماننے پر آمادہ ہی نہیں ہوتا
اسکے نزدیک ایک اللہ نہیں بلکہ بہت سارے خدا ہیں 
اسکی ناقص عقل غورو فکر سے محروم ہوتی ہے۔
پھر وہ اللہ کی صفات کو جھٹلاتا ہے، اللہ کے احکامات کی تردید کرتا ہے۔
آنکھوں دیکھی نشانیاں اور معجزات کو ریجیکٹ کرتا ہے
اور اپنی اکڑ ہی میں گھومتا چلا جاتا ہے۔ 
 وہ انبیاء، فرشتوں الہامی کتابوں حتیٰ کہ ہر اس چیز کا انکاری ہو جاتا ہے جس سے کہیں نہ کہیں خدائے واحد کا نظریہ قائم ہوتا ہو۔

دوسری صورت 

کفران نعمت
اس میں کفر کرنے والا اللہ کو واحد تو مانتا ہے لیکن اسکی نعمتوں کا انکاری ہوتا ہے اور اس پر شکر کرنے کی بجائے ناشکری ہی کرتا چلا جاتا ہے۔
اسکی ایک مثال بنی اسرائیل ہیں جنہوں نے اللہ کے بے شمار احسانات کو رد کیا اور بدلے میں ناشکری اور کفر کیا۔
تو پھر وہ الله کے عذاب کے مستحق ٹھہرے۔

تیسری صورت 

تیسری صورت یہ کی اللہ کے احکامات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا۔
ایسی صورت میں کفر کرنے والے اللہ کے احکامات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں اور دین کو کھیل تماشا سمجھتے ہیں اور اللہ کے احکامات کو اپنے فائدے کے لئے بیچ ڈالتے ہیں ۔
علماء سوء اسکی مثال ہیں 
یہ علمائے سوء اسلام سے پہلے بھی بنی اسرائیل میں موجود تھے اور اسلام کے بعد بھی مسلمانیت کا لبادہ اوڑھے دین کو بیچ کر کفر پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔

کُفر کرنے والوں کا انجام

 اللہ کی پاک کتاب قرآن مجید میں کفر کا انجام نہایت ہی بھیانک دکھایا گیا ہے اور ان کے لیے سخت عذاب ہے

اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہیں 
جس دن بعض چہرے سفید ہونگے اور بعض سیاہ
سیاہ چہرے والوں سے کہا جائے گا کہ کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا؟ 
تو اب اپنے کفر کا عذاب چکھو۔


اور جن لوگوں نے کفر کیا اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکے رکھا تو وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ایسے لوگوں کو اللہ ہر گز نہیں بخشے گا اور وہ پکے دوزخی ہیں ۔
اور انکے اعمال اکارت ہیں چاہے وہ کتنے ہی اچھے اعمال کرلیں اور دنیا و آخرت میں اللہ کی لعنت ہے ان پر

دنیا میں انکی سزا یہ ہے کہ الله نے انکے دلوں پر مہر لگا دی ہے اور انکے دل ملعون کر دیئے ہیں جو نہ سمجھتے ہیں نہ ہدایت یافتہ ہو سکیں گے
اور آخرت میں ان پر برا عذاب اور درد دینے والا تیز گرم پانی اور کھانا ہوگا
اور تمام جانداروں سے بدتر ہیں وہ جنہوں نے کفر کیا۔
اللہ انکی ڈھٹائی کے سبب انکو اسی کفر پر ہی موت دے گا اور انکے لیے ذلیل کر دینے والا عذاب ہے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے اور اس میں سے نکلنے کی کوئی صورت باقی نہ ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے