قدرتی خوبصورتی سے مالا مال مقامات کو دیکھنے اور ان سے لطف اندوز نہ ہونے کی خواہش رکھنے والے لوگ بہت کم ہیں ۔
تاہم اگر وہ قدرتی خوبصورتی سے دور بھاگتے ہیں تو وہ اپنے ساتھ بہت غلط کر رہے ہیں۔
نفسیاتی ماہرین کے مطابق قدرتی مقامات کی خوبصورتی ذہن اور جسم دونوں پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے
جہاں صحت مند جسم اور ذہن کے لیے ورزش اور اچھی خوراک کا مشورہ دیا جاتا ہے وہاں
قدرتی خوبصورتی بھی ذہن اور نفسیات کو فریش کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
قدرت کے خوبصورت مناظر ہماری آنکھوں کو فرحت بخشتے ہیں
اس لیے سبزہ یا پارک، سمندر اور خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں وقت گزارنا نہایت ہی اچھا خیال کیا جاتا ہے۔
انگلینڈ کی حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے میں دو گھنٹے کسی قدرتی خوبصورتی کے مقامات کی سیر کرتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں ذہنی اور نفسیاتی صحت میں کافی بہتر ہیں ۔
0 تبصرے